Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شطرنج مقابلہ ختم، اول پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات

’اماراتی کھلاڑی سالم عبد الرحمن نے اول پوزیشن حاصل کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کی بالیورڈ سٹی میں منعقد شطرنج مقابلہ امارات کے کھلاڑی سالم عبد الرحمن کو اول پوزیشن حاصل کرنے پر ختم ہوگیا۔
سبق ویب  سائٹ کے مطابق انہوں نے 9 راؤنڈ کھیلے جن میں سے 8 میں فتحیاب قرار پائے۔
سعودی شطرنج لیگ کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ الوحشی نے انہیں پہلا انعام تین لاکھ ریال دیا ہے۔
دوسری پوزیشن پر مصر کے کھلاڑی باسم امین اور تیسری پوزیشن پر مصر کے فوزی ادہم قرار پائے۔
شطرنج مقابلہ دو دن تک جاری رہا جن میں کھلاڑیوں نے زیادہ سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ شطرنج مقابلے کی مجموعی انعامی رقم 8 لاکھ ریال مقرر تھی۔
شطرنج مقابلے  میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سو سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

شیئر: