Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ ایک سرپرائز ہے‘، ہالی وڈ اداکار وِل سمتھ کی ’العلا کیمل کپ‘ میں شرکت

وِل سمتھ نے پروڈیوسر سوئز بیئٹز کے ساتھ اونٹوں کے مقابلے میں شرکت کی۔ (فوٹو: سعودی برونکس انسٹا)
ہالی وڈ کے اداکار وِل سمتھ کو رواں ہفتے سعودی عرب میں العلا کیمل کپ کے افتتاحی تقریب میں دیکھا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اداکار وِل سمتھ نے گریمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر سوئز بیئٹز کے ساتھ اونٹوں کے مقابلے میں شرکت کی۔
سوئز بیئٹز پہلے امریکی ہیں جو مملکت میں اونٹوں کے مقابلے کی ایک ٹیم سعودی برونکس کے مالک ہیں۔
سعودی برونکس نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وِل سمتھ اور سوئز بیئٹز سعودی کافی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو سعودی ثقافت کا اہم جز ہے۔
سوئز بیئٹز نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’آج پہلے سالانہ العلا کیمل کپ میں میرا ایک مہمان میرے ساتھ تھا جو میری ٹیم کو سپورٹ کر رہا تھا۔‘

شیئر: