Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سمیت کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان

تیز ہوا اوربارش سے بعض مقامات پرحد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے مختلف علاقوں میں موسمی صورتحال کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ 
اخبار 24  مطابق قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ریاض، نجران، جازان اورعسیر میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بعض مقامات پر ہلکی جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ تیز ہوا اوربارش سے بعض مقامات پرحد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے‘۔ 
موسمیات کے مرکز کی جانب سے  بتایا گیا کہ اتوار کو نجران، عسیر، مکہ مکرمہ، ریاض، الباحہ اورمشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
یاد رہے کہ شہری دفاع کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کے باعث بعض وادیاں اورنشیبی علاقےسیلاب کی زد میں بھی آسکتے ہیں۔
سیلاب سے بچاو کے لیے شہری دفاع نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی مقامات اورسیلابی ریلے کی گزرگاہوں سے دوررہا جائے۔
ندی نالوں کو جب وہاں پانی کا بہاو تیز ہو قطعی طورپرعبورکرنے کی کوشش نہ کریں اورموسمی حالات سے باخبررہتے ہوئے متعلقہ ادارے کی ہدایات پرعمل کریں۔

شیئر: