Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سے منگنی کر لی

پرینیتی چوپڑا عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھوو چڈھا کے ساتھ ممبئی کے ریستوران میں دیکھی گئی تھیں (فوٹو: سکرین گریب)
بالی وُڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے سیاست دان راگھوو چڈھا سے منگنی کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
این ڈی ٹی وی کے مطابق پرینیتی چوپڑا سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھوو چڈھا کے ساتھ ممبئی کے ریستوران میں دیکھی گئی تھیں۔
اس سلسلے میں منگل کو عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا اسمبلی کے رُکن سنجیو اروڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں پرینیتی چوپڑا اور راگھوو چڈھا کو منگنی کی مبارک باد پیش کی۔
سنجیو اروڑا لکھتے ہیں کہ ’میں دل کی گہرائیوں سے راگھوو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘
’دعا ہے اُن کی شراکت پیار، خوشی اور ساتھ سے بھرپور رہے۔ میری نیک تمنائیں۔‘
اس سے قبل راگھوو اروڑا کی ریستوران سے نکلتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں رپورٹرز نے اُن سے پرینیتی چوپڑا سے شادی کرنے کی خبر لینا چاہی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راگھوو اروڑا مسکراتے ہوئے گزر رہے ہیں اور دلچسپ انداز میں کہہ رہیں کہ ’آپ راج نیتی (سیاست) کے سوال کریں، پرینیتی کے سوال نہ کریں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’جب وہ شادی کریں گے تو میڈیا کو بتائیں گے۔‘
راگھوو اروڑا گذشتہ سال 33 سال کی عمر میں پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے کم عمر رُکن بنے تھے جہاں وہ پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے 2011 میں فلم ’لیڈیز ورسس رِکی بہل‘ سے 24 برس کی عمر میں فلموں میں ڈیبیو کیا۔
انہیں آخری مرتبہ امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی اور ڈینی ڈینزونگپا کے ساتھ فلم ’اُونچائی‘ میں دیکھا گیا تھا۔

شیئر: