Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان نے گینگسٹرز کی دھمکیوں کے بعد نئی بلٹ پروف گاڑی خرید لی

سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی کا اضافہ گینگسٹرز کی دھمکیوں کے باعث کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کے سپرسٹار سلمان خان نے گینگسٹرز کی جانب سے بھیجی جانے والی دھمکی آمیز ای میل کے بعد اپنی حفاظت کے لیے نئی بلٹ پروف گاڑی منگوا لی ہے۔
شوبز خبروں کی ویب سائٹ بالی وُڈ لائف کے مطابق سلمان خان نے نئی ایس یو وی نسان پیٹرول 2 کروڑ 50 لاکھ انڈین روپے میں خریدی ہے۔
سلمان خان نے اپنی گاڑیوں میں بلٹ پروف گاڑی کا اضافہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث کیا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ بالی وُڈ کے بھائی کے پاس کون کون سی مہنگی گاڑیاں ہیں۔
نسان پیٹرول ایس یو وی:
ہندی فلم انڈسٹری کے چلبل پانڈے کے گیراج میں آنے والی نئی گاڑی نسان پیٹرول ایس یو وی ہے۔ یہ گاڑی 2 کروڑ 50 لاکھ انڈین روپے کی ہے جو کہ بلٹ پروف سہولت سے آراستہ ہے۔
بی سکس اور بی سیون کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس گاڑی کے شیشے اور باڈی بھرپور فائرنگ کا دفاع کر سکتے ہیں۔
دی ٹیوٹا لینڈ کروزر:
سلمان خان کی ٹیوٹا لینڈ کروزر ایک پرسکون اور نہایت محفوظ ایس یو وی گاڑی ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 2 کروڑ 10 لاکھ انڈین روپے ہے۔ یہاں تک کہ استعمال شدہ اس لگژری گاڑی کی قیمت بھی 85 لاکھ روپے تک ہے۔
مرسیڈیز ایس یو وی:
سلمان خان کی گاڑیوں کی کولیکشن میں مرسیڈیز بینز جی ایل 63 ایے ایم جی ایس یو وی بھی شامل ہے جس کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے تک ہے۔

سلمان خان کی گاڑیوں کی کولیکشن میں مرسیڈیز بینز جی ایل 63 ایے ایم جی ایس یو وی بھی شامل ہے (فائل فوٹو: مرسیڈیز بینز)

مرسیڈیز ایس کلاس:
دی مرسیڈیز ایس کلاس ایسی گاڑی ہے جو آپ کو ہر انڈین سپرسٹار کے گیراج میں نظر آئے گی۔ سلمان خان کی اس گاڑی کی مالیت ایک کروڑ 71 لاکھ روپے ہے۔
بی ایم ڈبلیو ایکس سکس:
بالی وُڈ کے ’رادھے موہن‘ کے پاس جہاں مہنگی گاڑیاں ہیں وہیں ایک گاڑی بی ایم ڈبلیو ایکس سکس بھی موجود ہے۔ اسی گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔
لینڈ روور:
دبنگ خان کے پاس رینج روور، لینڈ روور اور ووگ بھی موجود ہے۔ اس ایس یو وی کی قیمت دو کروڑ 76 لاکھ روپے تک ہے۔ بالی وُڈ کے کئی ستارے پائیداری اور مضبوطی کی وجہ سے اسے بہت پسند کرتے ہیں۔
سپورٹی اوڈی آر ایس سیون:
سلمان خان کے مداح انہیں فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے پریم کے طور پر یاد رکھتے ہیں۔ ان کے پاس اوڈی آر ایس سیون سپورٹس بیک بھی موجود ہے جس کی قیمت دو کروڑ 24 لاکھ انڈین روپے تک ہے۔
اوڈی کیو سیون:
اوڈی کیو سیون بھی ایک ایسی گاڑی ہے جسے سلیبریٹیز بے حد پسند کرتی ہیں۔ اس گاڑی کی قیمت 75 لاکھ انڈین روپے ہے۔ بالی وُڈ نگری میں یہ گاڑی سلمان خان، دپیکا پاڈوکون، جان ابراہام اور عمران ہاشمی کے پاس موجود ہے۔

شیئر: