Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایک گرام سونے کی قیمت میں 9.25 درہم تک کمی

آخری کمی فی گرام ڈیڑھ درہم سے دو درہم تک ہوئی ہے( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ چار ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں 9.25 درہم تک کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 
الامارات الیوم کے  مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی جاری رہی۔ چار ہفتوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔آخری کمی فی گرام ڈیڑھ درہم سے دو درہم تک ہوئی ہے۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ’عید الاضحی کی تعطیلات اور سونے کی قیمت میں کمی نے زیورات کی طلب میں اضافہ کیا‘۔
زیورات کے ایک شوروم کے مینجرنے بتایا کہ ’سونے کے نرخوں میں مسلسل کمی سے زیورات اور سونے کے سکے خریدنے کے لیے لوگ آرہے ہیں۔ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران خریداری حوصلہ افزا رہی ہے‘۔
ایک اور شوروم کے مینجر کا کہنا ہے کہ ’عام طور پر عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران زیورات کی طلب بڑھتی ہے۔ اس سال تعطیلات کے ساتھ سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے‘۔ 

شیئر: