Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستانی تو سکون میں ہیں‘، شمالی علاقے میں موجود امریکی ولاگر نے کیا دیکھا؟

دڑیو بنسکی اس وقت نے سوشل میڈیا پر کشمیر کی صورتحال دکھاتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی۔ (فوٹو: انسٹاگرام، ڈریو بنسکی)
پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جہاں فضائی آپریشنز متاثر ہوئے ہیں وہیں دونوں ممالک میں موجود شہریوں اور مسافروں کو بیرون ملک نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا ہے۔ 
دوسری جانب انڈین میڈیا کے پاکستان کے حوالے سے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں کہ صورتحال سنگین ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔ 
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف امریکی ولاگر ڈریو بنسکی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہیں اور اس وقت کشمیر کے قریب شمالی علاقوں میں گھوم رہے ہیں۔ 
ڈریو بنسکی نے کہا ’اس وقت میں پاکستان میں ہوں اور انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے باعث تمام بارڈرز اور ایئرپورٹس بند ہیں۔ میں کشمیر کے قریب موجود ہوں اور اس خطے میں تناؤ زیادہ ہوتا ہے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Drew Binsky (@drewbinsky)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنسکی سڑکوں پر بے خوف گھوم رہے ہیں اور سڑکوں پر نکالے جانے والی پاکستان کے حق میں ریلیاں بھی دکھا رہے ہیں۔
بنسکی نے کہا کہ ’مجھے بہت سے لوگوں نے میسجز کر کے حال چال پوچھا، میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں محفوظ ہوں اور یہاں لوگوں سے مل جل رہا ہوں‘۔ 
امریکی ولاگر نے کہا کہ ’یہاں کے لوگ سکون سے بے پرواہ طریقے سے زندگی جی رہے ہیں، جیسا خبروں میں دکھایا جاتا ہے ویسا کچھ نہیں ہے‘۔ 

شیئر: