Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کے امام شیخ احمد الحذیفی انڈونیشیا کا دورہ کریں گے

’جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے اور امام کرائیں گے‘ ( فوٹوب سبق)
مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر احمد بن علی الحذیفی کل پیر کو انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت ہونے والا دورہ 5 دن تک رہے گا۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے اور امام کرائیں گے۔
انڈونیشیا دورے کے دوران وہ مقامی دینی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ اسلامی مراکز بھی جائیں گے جہاں عوام الناس کے علاوہ دینی طلبہ سے بھی ملیں گے۔

شیئر: