Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی پولینڈ میں یورپی اقتصادی کانگریس میں شرکت

پولینڈ کے نائب وزیر برائے اقتصادی ترقی و ٹیکنالوجی سے بھی ملاقات کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے پولینڈ میں 23 سے 25 اپریل تک ہونے والی یورپی اقتصادی کانگریس کے 17 ویں ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد میں پولینڈ میں سفیر سعد بن صالح الصالح ، سعودی وزارت سرمایہ کاری برائے انٹرنیشنل ریلیشنز کی انڈر سیکرٹری سارہ السید، سعودی جنرل اتھارٹی آف فارن ٹریڈ کے ٹپٹی گورنر عبدالعزیز السکران اور فیڈریشن آف سعودی چیمبرز آف کامرس میں سعودی پولش بزنس کونسل کے نمائندے شریک تھے۔
سعودی وفد نے پولینڈ کے نائب وزیر برائے اقتصادی ترقی و ٹیکنالوجی سے بھی ملاقات کی۔
سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارتی تبادلے کو بہتر بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا
انہی امور پر توجہ مرکوز کرنے اور سعودی وژن 2030 کی روشنی میں مملکت میں ہونے والی معاشی تبدیلیوں کا جائزہ لینے سمیت ڈائیلاگ سیشن میں شرکت کی۔
وفد نے مملکت میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے اقتصادی کانگریس میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا۔

 

شیئر: