Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی وفد کی ریاض آمد

 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن سے روانگی سے قبل انہوں نے مشرق وسطیٰ کے دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔
2017 میں صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت کے غیرملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا تھا۔ اب دوسری مدت میں بھی وہ غیر ملکی دورے کا آغاز ریاض سے کر رہے ہیں۔
خبر رساں اداے ایس پی اے کی زیرِ نظر تصاویر میں امریکی وفد کے پہنچنے اور ان کے استقبال کے لمحات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے کنگ خالد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وفد کا استقبال کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وفد امریکی وزیر خارجہ بھی موجود ہیں۔

ہوائی اڈے کے استقبالیہ ہال میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وفد کے ارکان کی ملاقات

ایس پی اے کے مطابق ایئرپورٹ کے استقبالیے پر دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔

ریاض میں سعودی اور امریکی سرمایہ کاری فورم کا آغاز ہو گیا ہے۔

Image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قصر الیمامہ ریاض پہنچنے پر ان کا استقبال کیا جا رہا ہے۔

Image

ڈونلڈ ٹرمپ کے قصر الیمامہ پہنچنے کے مناظر 

Image

قصر الیمامہ ، ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

Image

شیئر: