ایشیا کپ ٹی20 کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 172 رنز کا ہدف انڈیا نے 19 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مزید پڑھیں
انڈیا کی جانب سے اوپنر ابھیشیک شرما اور شبمن گل کی 105 رنز کی پارٹنر شپ نے فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے انڈیا کی دعوت پر مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔
انڈیا کی اننگز
انڈیا کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز ابھشیک شرما اور شبمن گل نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے پاکستانی بولرز کے لیے درد سر بنے رہے اور باؤنڈریز کھیلتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں 105 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
انڈیا کو پہلا نقصان شبمن گل کی صورت میں ہوا، وہ 47 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے۔
ون ڈاؤن کریز پر اترنے والے سوریا کمار یادیو صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اپنی جارحانہ بیٹنگ سے پاکستانی بولرز کو ٹف ٹائم دینے والے اوپنر ابھیشیک شرما پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 74 شاندار رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
وکٹ کیپر سانجو سمسون 13 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے جبکہ تلک ورما 30 اور ہاردک پانڈیا سات رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز
پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کریز پر اترے، دونوں بیٹرز 21 رنز کی اوپننگ شراکت جاری قائم کی۔
پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اس وقت ہوا جب وہ تیسرے اوور کی تیسری گیند پر 15 رنز بنا کر وکٹ کپیر کو کیچ تھما بیٹھے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 93 رنز کے مجموعی رنز پر گری جب صائم ایوب شیوم دوبے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 21 رنز سکور کیے۔
ون ڈاؤن کریز پر اترنے والے صائم ایوب اس میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے سے بچ گئے، وہ 21 رنز بنا کر شیوم دوبے کا شکار بنے۔
اس کے بعد حیسین طلعت 10 اور محمد نواز 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 58 رنز بنا کر شیوم دوبے کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
