Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہزادہ فیصل بن فرحان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک میں ہیں(فوٹو: ایجنسیز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک میں ہیں، وہ سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔ سعودی عرب جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متعدد انیشیٹیوز اور اجلاسوں کی میزبانی کرے گا جن کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا، سفارتی، انسانی اور ترقیاتی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے پرامن اور دو ریاستی حل کےلیے اعلی سطح کی بین الاقوامی سمٹ کی میزبانی بھی کرے گا۔ 

 

شیئر: