Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی عازمین کو مکہ لے جانے والے دو شہری گرفتار

’غیر ملکی کو 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
حج سیکیورٹی فورس نے 15 غیر قانونی عازمین کو مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قید کے علاوہ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ، خلاف ورزی کرنے والے کی تشہیر اور غیر ملکی ہونے پر بے دخلی کی سزا ہوگی‘۔
’غیر ملکی کو سزا مکمل ہونے کے بعد 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا‘۔
’ اس کے علاوہ ان گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا جو نقل و حمل کے لیے استعمال ہوئی ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے ضوابط و ہدایات کی پابندی کریں تاکہ حجاج کرام اپنے مناسک کو امن و سکون کے ساتھ ادا کر سکیں۔
 

شیئر: