Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھی موسم گرما شروع ہوا ہی نہیں، 50 ڈگری سے زیادہ کی توقع

’موسمی حساب کے اعتبار سے آنے والے اتوار کو موسم گرما کا باقاعدہ آغاز ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ابھی موسم گرما شروع نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’موسمی حساب کے اعتبار سے آنے والے اتوار کو موسم گرما کا باقاعدہ آغاز ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس سال بیشتر علاقوں میں ریکارڈ گرمی ہوگی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرجائے گی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’گرمی کے سابقہ ریکارڈ کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں درجہ حرارت عام طور پر 38 اور47 ڈگری کے درمیان رہی ہے‘۔
’تاہم اس سال  موسمی نقشوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں اضافے کی توقع ہے‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو عسیر اور جازان کے بالائی علاقوں میں بارش ہوگی‘۔
’مکہ مکرمہ کے مشرقی علاقے، مدینہ منورہ، مشرقی ریجن، شمالی حدود، الجوف اور تبوک کے علاوہ ریاض اور قصیم میں مطلع گرد آلود ہوگا‘۔
’جدہ، طائف، خلیص، رابغ اور بحرہ میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔
’یہی کیفیت مدینہ منورہ میں بھی ہوگی جس کی وجہ سے سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔

شیئر: