Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ری ایکسپورٹ سمیت نان آئل بر آمدات میں 24.6 فیصد اضافہ

’اسی مدت میں دوبارہ برآمد کی گئی اشیا کی مالیت میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ اپریل 2025 میں سعودی عرب کی ری ایکسپورٹ سمیت نان آئل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اپریل 2024 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ری ایکسپورٹ سمیت نان آئل برآمدات میں 24.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ری ایکسپورٹ کے بغیر قومی نان آئل برآمدات میں 6.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘۔
محکمہ شمایات نے کہا ہے کہ ’اسی مدت میں دوبارہ برآمد کی گئی اشیا کی مالیت میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
محکمے نے اپنے بیان میں مزید بتایا ہے کہ ’اپریل 2025 میں مجموعی برآمدات میں 10.9 فیصد کمی آئی ہے جو اپریل 2024 کے مقابلے میں ہے اور اس کی بنیادی وجہ تیل کی برآمدات میں 21.2 فیصد کمی ہونا ہے‘۔
’ نتیجتاً تیل کی برآمدات کا کل برآمدات میں تناسب 77.5 فیصد (اپریل 2024) سے کم ہو کر 68.6 فیصد (اپریل 2025) ہو گیا ہے‘۔
’درآمدات کے حوالے سے اپریل 2025 میں ان میں 18.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تجارتی توازن کے اعتبار سے برآمدات کے مقابلے میں درآمدات کے بڑھنے کے سبب تجارتی فائض میں 61.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جو اپریل 2024 کے مقابلے میں ہے‘۔

شیئر: