Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی حاجی کو پانچ مرتبہ دل کا دورہ، سعودی طبی ٹیم نے جان بچا لی

 ایئرایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی پہنچایا گیا (فوٹو: اخبار24)
مکہ مکرمہ میں سعودی میڈیکل ٹیم نے پاکستانی حاجی کی جان بچا لی۔ 42 سالہ حاجی کو پانچ مرتبہ دل کے دورے کا سامنا کرنا پڑا۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں پاکستانی شہری کو لایا گیا جن کی حالت نازک تھی۔
ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مصنوعی تنفس پر رکھا تاکہ اس کے قلب کا جائزہ لیا جائے۔
 ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے ای سی ایم او سسٹم پر رکھا جس سے دل کو خون پمپ کرنے میں سہولت ہوئی۔
مریض کی حالت قدرے بہتر ہونے پر دل کی شریانوں کو کھولنے کے لیے اسٹنٹ ڈالے گئے۔
واضح رہے قبل ازیں پاکستانی حاجی کو ہنگامی بنیادوں پر عرفات ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایئرایمبولینس کے ذریعے مصنوعی تنفس فراہم کرتے ہوئے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی پہنچایا گیا جہاں دل کی کامیابی سرجری کی گئی۔

 

شیئر: