مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مطلع گرد آلود، حد نگاہ متاثر
’جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں تیز ہوا چلے گی جبکہ بحیرہ احمر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ریاض اور مشرقی ریجن کے بیشتر شہر گرد وغبار کی لپیٹ میں ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن میں گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ بعض شہروں میں حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہر القنفذہ، العرضیات، رنیہ، تربہ، الخرمہ اور اللیث میں مطلع گرد آلود رہے گا اور شام 8 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں تیز ہوا چلے گی جبکہ بحیرہ احمر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
مدینہ منورہ ریجن کے بارے میں محکمے نے بتایا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ بدر، وادی الفرع، ینبع اور الرایس میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوا چلے گی اور شام 8 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔