Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیار ہیں : محکمہ پاسپورٹ

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے ملک کے بین الاقوامی فضائی، بری و بحری سرحدوں پر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی آمد سے لے کر روانگی تک کے تمام مراحل کو آسان اور سہل بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’تمام فضائی، زمینی اور سمندری راستوں پرموجود امیگریشن ہالز کو تربیت یافتہ افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا گیا ہے‘۔

’زائرین سے گزارش کی ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آمد سے روانگی تک تمام قواعد و ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کریں‘۔
 

شیئر: