Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللیث گورنریٹ: مکہ کے حسین ساحلی مناظر اور ثقافتی ورثے کا مرکز

بحیرۂ احمر کے ساحل کے ساتھ واقع اللیث گورنریٹ، مکہ کے اہم ترین ریجنوں میں سے ایک ہے جہاں سمندری مناظر کی دلکشی اور خوبصورت ثقافتی میراث مل جُل  کر اسے ایک بہترین سیاحتی مقام بنا دیتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گورنریٹ 10 ہزار 119 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اپنے دل موہ لینے والے ساحلوں، تنوع سے بھر پُور سمندری حیات، ارد گرد کے قدرتی جزیروں اور دم بخود کر دینے والے نظاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔
بحیرۂ احمر میں پھیلے ہوئے ہوئے کئی جزیرے خود اللیث کے اندر واقع ہیں اور یہ گورنریٹ، غوطہ خوروں، سمندر پر تحقیق کرنے والوں اور قدرتی مناظرکے شائقین کے لیے کسی جنت سے کم نہیں۔
یہاں آثارِ قدیمہ  اور سیاحت کی بہت سی سائٹس ہیں جو جزیرہ نمائے عرب کی تاریخ کی کہانیاں اپنے دامن میں لیے ہوئے ہیں۔ یہ سائٹس ان سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں جنھیں ثقافت، قدرتی منظر اور مہم جُوئی جسیے تجربات پسند ہیں۔
اپنے فطرتی جاذبیت کے ساتھ ساتھ اللیث اہم قومی منصوبوں کی میزبانی بھی کر رہا ہے جن میں ’نیشنل اگریکلچر گروپ‘ بھی ہے جو ممکت میں غذائی تحفظ کے لیے مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
یہ منصوبہ بحیرۂ احمر سے ملنے والی کئی پروڈکٹس مہیا کرتا ہے جن میں جھینگے، مچھلی، سمندری کھیرے اور سمندری خوراک شامل ہیں جو نہ صرف مقامی طلب کو پورا کرتی ہیں بلکہ دنیا کے 32 ممالک میں درآمدی ضروریات کی تکمیل بھی کرتی ہیں۔
اللیث کے صاف اور شفاف ریت سے ڈھکے ساحل، بے عیب جزائر، تاریخی مقامات اور بے پناہ امکانات والے تعمیری منصوبے، مکہ میں سمندری سیاحت کے منظر نامے، اس سے جُڑے ہوئے روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں، ماحولیات اور سیاحت پر سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر اللیث کی کلیدی سیاحتی منزل کی حیثیت کو مستحکم کر دیتے ہیں۔

شیئر: