Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السودہ کی چوٹیوں میں بجلی کے منصوبوں کے لئے 1.3 ارب ریال مختص

’یہ شراکت السودہ کے لگژری سیاحتی مقام کی ترقی کے سفر میں ایک اہم قدم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
السودة سیاحتی منصوبے میں بجلی کا بنیادی ڈھانچہ تیار کے لئے 1.3 ارب ریال مختص کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت السودہ ڈویلپمنٹ کمپنی نے نیشنل پاور ٹرانسمیشن کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کرلیا ہے۔
 
کمپنی کہا ہے کہ ’یہ شراکت السودہ کے لگژری سیاحتی مقام کی ترقی کے سفر میں ایک اہم قدم ہے جو سطح سمندر سے 3,015 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور یہ کمپنی کی سیاحت، مہمان نوازی، خریداری اور رہائشی خدمات میں اعلیٰ معیار فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے‘۔
معاہدے کے تحت نیشنل پاور ٹرانسمیشن مکمل برقی نیٹ ورک کے ڈیزائن اور قیام کی ذمہ داری سنبھالے گی جس میں 132/380 کلو والٹ کی مرکزی سب اسٹیشن اور 500 میگا والٹ ایمپیئر کی صلاحیت شامل ہوگی۔
اس کے علاوہ 13.8/132 کلو والٹ کی دو ذیلی سب اسٹیشنیں بھی قائم کی جائیں گی تاکہ منصوبے کے تمام علاقوں اور اس کی سیاحتی رہائشی، تجارتی اور عوامی سہولیات کو بجلی فراہم کی جا سکے۔

شیئر: