Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلان میں سعودی پویلین کی مقبولیت، ثقافت اور ورثے کی نمائش

پویلین میں سعودی قہوہ اور کھجوریں پیش کی جا رہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت اٹلی کے شہر میلان میں جاری نمائش ’ارٹیگانوان ویرا‘ میں شر یک ہے، جو 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔
نمائش میں دستکاری، پکوان، موسیقی اور پرفارمنگ آرٹس شامل ہیں۔ سعودی پویلین وزیٹرز میں کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت ثقافت کی زیر نگرانی سعودی کے پویلین میں متعدد ادارے شامل ہیں جن میں قومی ثقافت وسیاحت کے ذریعے مملکت کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
نمائش میں سعودی عرب کے دیگر ادارے ورثہ اتھارٹی، آرٹ اینڈ کلچرل اتھارٹی، کوکنگ آرٹ اتھارٹی، رائل کالج آف ہیرٹیج آرٹ ’ورث‘ ، العلا رائل کمیشن، سعودی ٹورازم اتھارٹی کے علاوہ سعودی کرافٹس کمپنی شامل ہیں۔

 پویلین کا ایک بڑا کارنر وزارتِ ثقافت کی جانب سے لگایا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے لوک گروپ روایتی پرفارمنسز بھی پیش کریں گے۔
سعودی پویلین کا ایک بڑا کارنر وزارتِ ثقافت کی جانب سے لگایا گیا ہے جس میں ’دستکاری کا سال 2025 ‘ اقدام کے تحت  دستکاری کے نمونے رکھے گئے ہیں۔ دستکاری کے ماہرین بھی شریک ہیں۔

مختلف علاقوں کے لوک گروپ روایتی پرفارمنسز بھی پیش کریں گے۔(فوٹو: ایس پی اے)

نمائش میں ’مدرسہ الدیرہ‘ کے عنوان سے العلا کی دستکاری کے مظاہرے بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ اس فن کے ماہر علاقائی ملبوسات جن میں ’البشت، عقال، تسبیح وغیرہ کو بناتے ہیں۔
اس نمائش میں وزیٹرز مملکت کے علاقائی پکوانوں کا ذائقہ چکھ سکتے ہیں، پویلین میں سعودی قہوہ اور کھجوریں پیش کی جا رہی ہیں جو سعودی مہمان نوازی کی گرمجوشی کا اظہار ہے۔

نمائش میں  العلا کی دستکاری کے مظاہرے بھی پیش کیے جارہے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

اس فیسٹیول کا شمار دستکاری، روایتی فنون اور کھانوں کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں کیا جاتا ہے۔
سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے سال 2025 کو دستکاری کا سال قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے منفرد انیشیٹیو کا آغاز بھی کیا گیا تھا جس میں دستکاری اور کوکنگ کے فن کو اجاگر کیا گیا۔

 

شیئر: