Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں چلڈرن آف کلچر فیسٹیول، روایتی دستکاری کی نمائش

مٹی اور شیشے کے ٹکروں سے بنائے گئے دستکاری کے نمونے رکھے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں چلڈرن آف کلچر فیسٹیول میں مملکت کی روایتی دستکاری کو نمایاں کیا جارہا ہے۔
نمائش میں’دستکاری کا سال‘ کے عنوان سے مختلف علاقائی مصنوعات پیش کی جارہی ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دستکاری کے کارنر میں مختلف علاقائی اشیا وزیٹرز کے لیے رکھی گئی ہیں جن میں خانہ بدوشوں کے مخصوص ہنر کو اجاگر کیا گیا ہے جو اونی دھاگے سے بنائی و کڑھائی سے متعلق ہے۔
ایک اور مقام پر پکی مٹی اور شیشے کے ٹکروں سے بنائے گئے مختلف دستکاری کے نمونے رکھے گئے ہیں جن میں علاقائی صنعت و حرفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نمائش کا ایک گوشہ کھجور کے خشک پتوں سے تیار کی گئی گھریلو اشیا پر مشتمل ہے جن میں چنگیریں اور ٹوکریاں وغیرہ شامل ہیں۔
فیسٹیول کا مقصد وزیٹرز کو مملکت کے مختلف علاقوں کی قدیم تہذیب وثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے علاقائی دستکاری کے فن کو پیش کرنا ہے۔

 

شیئر: