Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گلوبل ہارمنی ٹو‘: موسیقی اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور انڈونیشی ثقافتی ویک

ریاض میں گلوبل ہارمنی ٹو کے تحت مختلف ممالک کی ثقافت پیش کی جا رہی ہیں، جنہوں نے اپنے آغاز سے اب تک دو ملین سے زیادہ وزیٹرز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گلوبل ہارمنی ٹو وزارت میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے اور یہ سعودی عرب میں عالمی ثقافتی تنوع کو دریافت کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
ریاض سیزن کے زونز میں سے ایک السویدی پارک میں انڈونیشین ثقافتی ویک کے دوسرے دن وزیٹرز کو انڈونیشیا کی مختلف روایات سے متعارف کرایا گیا، جن میں مقامی ثقافت اور ڈرم کی پرفارمنیسز شامل ہیں، جو اس جزیرہ نما ملک کی متنوع کہانیوں اور ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔
لوگوں نے خوشگوار ماحول میں موسیقی اور روایتی رقص کے ساتھ مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔
ثقافتی پویلینز میں انڈونیشی دستکاریوں اور روایتی کھانوں کی نمائش بھی کی گئی، جس نے وزیٹرز کو ایک مکمل تجربہ فراہم کیا اور انڈونیشی ثقافت اور ورثے کی خوبصورتی اور تنوع کو اجاگر کیا۔
گلوبل ہارمنی 2 کی سرگرمیاں سعودی دارالحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اور 20 دسمبر تک چلیں گی، جس میں 14 عالمی ثقافتوں کی نمائش کی گئی ہے اور بڑی تعداد میں مقامی و بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

شیئر: