Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خوش آمدید 2026‘، 12 بجتے ہی آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھے: فوٹو گیلری

اپنے دامن میں بے شمار حوادث اور لمحاتِ مسرت سمیٹے 2025 کا آخری سورج غروب ہو کر امید کی کرن کی صورت 2026 کی صبح طلوع ہو چکا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال نے جھلک دکھائی جس کے ساتھ ہی آتش بازی شروع ہوئی اور آسمان رنگ برنگ روشنیوں سے بھر گیا۔
اس کے بعد دیگر ممالک میں وقفے وقفے سے نیا سال جھلک دکھاتا رہا جس کو بڑی گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔
دیکھیے نئے سال کی آمد پر لی گئی مختلف ممالک کی تصاویر اے ایف پی کی اس فوٹو گیلری میں

12 بجتے ہی دبئی میں موجود دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ رنگ برنگی روشنیوں میں نہا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت میں بھی نیا سال رنگ برنگی روشنیوں کے درمیان داخل ہوا۔

بلغاریہ میں لوگ سال تبدیل ہونے سے قبل سڑکوں پر موجود تھے اور پھلجھڑیاں جلا کر اس کا استقبال کیا گیا۔

نئے سال کے موقع پر اہرام مصر کے ارد گرد زبردست آتش بازی کی گئی۔

شمالی کوریا میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

جرمنی میں بھی نئے سال کے استقبال کے لیے بے چین شہریوں نے 12 بجتے ہی زبردست آتش بازی کی۔

چین میں لوگوں نے ایسے کپڑے اور کیپس پہنیں جن پر نئے سال کے استقبال سے متعلق جملے درج تھے۔

Caption

ہانگ کانگ میں لوگوں نے ’ہیپی نیو ایئر‘ کے چشمے اور تاج پہن کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اٹلی کے شہر روم میں تاریخ مقامات کے قریب بھی بڑی تعداد میں نئے سال کی خوشی منانے کے لیے جمع ہوئے۔

بعض لوگوں برازیل کے ساحل پر نئے سال کا استقبال کیا جبکہ شہر بھر بڑے پیمانے پر آتش بازی بھی کی گئی۔

 

شیئر: