Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ میں 24 گھنٹے ہیلپ لائنز، دو دن میں 160 مسافروں کی واپسی

مسافروں کے قیام، طعام اور محفوظ واپسی یقینی بنانے کے لیے مدد کی گئی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ قونصلیٹ میں ہیلپ لائنز ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے پاکستانی مسافروں کی مدد کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔
گزشتہ دو دنوں میں سعودی عرب کے مختلف ایئرپور ٹس پر پھنسے ہوئے تقریبا 160 پاکستانی مسافروں (زیادہ تر عمرہ زائرین) کو سفر میں سہولت فراہم کی گئی۔ 
ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا گیا کہ ’جدہ اور ریاض میں میں ان کے قیام، طعام اور پاکستان محفوظ واپسی یقینی بنانے کے لیے پروازوں کی ری شیڈولنگ میں مدد کی گئی۔‘
مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث فضائی ٹریفک میں خلل پڑا ہے، اس صورتحال سے مشترق وسطیٰ میں پاکستانی مسافر خصوصاً عمرہ زائرین متاثرہ ہوئے ہیں۔
حکومت پاکستان کی گائیڈ لائن کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ میں قونصلیٹ نے ہیلپ لائنز قائم کی ہیں جبکہ سفارتخانے اور قونصلیٹ کی ٹیمیں ایئرپورٹس پر پاکستانی مسافروں کی مدد اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔

پاکستانی مشن عمرہ ایجنسیوں اور ایئرلائنز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے، تاکہ منسوخ شدہ پروازوں کی ری شیڈولنگ اور رہائش کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ متعلقہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بر وقت ضروری مدد اور معلومات فراہم کی جا سکے۔‘

 

شیئر: