Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کا جی سی سی کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ، پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ نے جی سی سی ممالک کے خلاف جارحیت کی مذمت کی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی سے سنیچر کو پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
جی سی سی کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ’رابطے کے دوران جی سی ملکوں کے خلاف جاری ایرانی جارحیت اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
خطے کی سنگین صورتحال، سلامتی، استحکام، ریاستوں کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کو مثاثر کرنے والی غیر معمولی صورتحال پر بات کی گئی۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے جی سی سی ممالک کے خلاف جارحیت کی مذمت کی۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام کو مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا جو جی سی سی ممالک کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے یا ان کے عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے۔
انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان جارحیت بند کرانے، کشیدگی میں اور سفارتی راستے پر واپسی کے لیے ایران پر اپنا پورا سفارتی وزن استعمال کر رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا’ پاکستان اس حوالے سے کوششوں کو اگے بڑھانے کے لیے برادر اور دوست ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ’پاکستان اور جی سی سی کے تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔‘
’پاکستان کا موقف جی سی سی کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے مضبوط، برادرانہ اور تاریخی تعلقات پر مبنی ہے۔‘
فریقین نے جی سی سی ملکوں کے خلاف ایران کی فوجی کارروائیوں اور ہر قسم کی کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہو۔
 ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کےلیے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

 

شیئر: