Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اوریجنز ٹو‘: درعیہ میں سودبیز کے فن پاروں کی نمائش

سعودی عرب میں فن کے شائقین کے پاس آج کل موقع ہے کہ وہ دنیا میں آرٹ کے ایک بہت بڑے اور بااثر ادارے یعنی ’سودبیز‘ کے آنے والے ’اوریجنزII‘ کے مواد کو دیکھ سکیں گے کیونکہ اس کی نمائش درعیہ میں جاری ہے جہاں داخلہ مفت ہے۔
یہ نمائش دیکھنے والوں کے لیے شام ساڑھے سات بجے سے شروع ہوتی ہے اور 31 جنوری تک جاری رہے گی۔ البجیری ٹیریس پر ہونے والی اس نمائش کے ساتھ ہی درعیہ کے بینالی ہم عصر آرٹ کی نمائش بھی جاری ہے۔
اس نمائش میں 60 سے زیادہ جدید اور عہدِ جدید کی اشیا لوگوں کے دیکھنے کے لیے رکھی گئی ہیں اور ان کے پاس یہ کم یاب موقع ہے کہ وہ سعودی عرب اور مشرقِ وسطٰی کے بڑے فنکاروں کا کام دیکھیں جہاں انھیں دنیا کی دیگر مشہور شخصیات بھی نظر آئیں گی۔

اس نمائش کا ایک خاص پہلو سعودی فنکاروں محمد صیام اور ضیاء عزیز ضیاء کا کام ہے جو نمائش میں رکھی گئی اشیا کی فروخت کے لیے ہونے والی بولی میں پہلی بار شریک ہوں گے۔

ان دونوں شخصیات کو مملکت میں جدید فنکاروں کی دوسری نسل کی اہم ترین آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کا کام لوگوں کے سامنے، نمائش میں ان فنکاروں کے ساتھ آئے گا جو اس آرٹ کے پیشرو اور موجِد سمجھے جاتے ہیں۔ ان میں صفیہ بن زقر، عبدالحلیم رضوی اور محمد السلیم شامل ہیں۔

اس نمائش میں فروخت کے لیے عالمی سطح کے کام بھی ہیں جن میں پیبلو پیکاسو، اینڈی وارہول، رائے لکٹن سٹائن اور انیش کپور شامل ہیں۔

یہ نمائش سودبیز کی دوسری نمائش ہے جو سعودی عرب میں منعقد ہو رہی ہے۔ توقع ہے کہ ’اوریجنزII‘ کی فروخت 31 جنوری کو ہوگی۔ 

نیلامی درعیہ میں ہوگی جو سعودی عرب کی پہلی ریاست کا مقامِ پیدائش ہے اور یہیں پر یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل الطریف سائٹ بھی ہے جو کھلی چھت میں قوسی فنِ تعمیر کی دیواروں کے اندر واقع ہے۔

شیئر: