تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی۔
جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تبدیلیNode ID: 900006
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی اننگز
پاکستان کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور کپتان ٹریوس ہیڈ نے کیا، تاہم اوپننگ جوڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکی۔ آسٹریلیا کو پہلا نقصان میتھیو شارٹ کی صورت میں ہوا جو پانچ رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 23 رنز سکور کیے، تاہم وہ بھی صائم ایوب کا شکار بنے۔ اس کے بعد کیمرون گرین نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، وہ محمد نواز کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
میٹ رینشا نے 15 رنز بنائے لیکن آغا سلمان اور عثمان خان کی مشترکہ کوشش سے رن آؤٹ ہو گئے، جبکہ کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے ابرار احمد کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ مچل اوون آٹھ رنز بنا کر محمد نواز کے ذریعے رن آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر جوش فلپ 12 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ جیک ایڈورڈز پانچ رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔ آخری اوورز میں زیویئر بارٹلیٹ نے مزاحمت کرتے ہوئے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جبکہ ایڈم زمپا پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے دو، دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Spinners shine with a disciplined show
Pakistan secure a comfortable 22-run win over Australia in the first T20I #PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/gJYudwmvm6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2026











