Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 29 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ  دن (یعنی بدھ کو) اس کی قیمت 279 روپے 81 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 59 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 17 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 88 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 80 پیسے، کویتی دینار کی 918 روپے 13 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 77 پیسے رہی۔
دوسری جانب  فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 70 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 85 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 35 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 30 پیسے رہی۔  

شیئر: