’سام سنگ‘ کے آنے والے فلیگ شپ سمارٹ فون ’گلیکسی ایس 26 الٹرا‘ سے متعلق نئی لیکس سامنے آئی ہیں جن میں بیٹری کے حوالے سے معلومات صارفین کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہیں۔
’فوربز‘ کے مطابق ’سام سنگ‘ اپنے اس نئے ماڈل میں بھی پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہی استعمال کرے گا، جو اس کے پچھلے ماڈل کے برابر ہے۔
اس طرح بیٹری کی گنجائش میں کسی اضافے کی توقع پوری نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں
-
سام سنگ گیلیکسی ایس 26 الٹرا کی لانچنگ، پری آرڈر کب ہوں گے؟Node ID: 899356
حالیہ برسوں میں ’آنر‘ اور ’شیاؤمی‘ سمیت کئی اینڈرائیڈ کمپنیوں نے سلی کان کاربن بیٹری ٹیکنالوجی اپنائی تھی جس کی بدولت فونز کی بیٹری لائف نمایاں طور پر بہتر ہوئی تاہم ’سام سنگ‘ نے اس نئی ٹیکنالوجی سے فی الحال فاصلہ رکھا ہے۔
ماہرین کے مطابق سلی کان کاربن بیٹریز اگرچہ زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور فاسٹ چارجنگ میں مدد دیتی ہیں، لیکن یہ چارجنگ کے دوران زیادہ پھولتی ہیں اور ان کی عمر بھی نسبتاً کم ہوتی ہے، جس کے باعث کسی بڑے عالمی برانڈ کے لیے یہ ٹیکنالوجی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ’سام سنگ‘ نے اپنی ساکھ اور صارفین کے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے روایتی بیٹری ٹیکنالوجی پر ہی انحصار کیا ہے۔
دوسری جانب ’گلیکسی ایس 26 الٹرا‘ کے ڈیزائن سے متعلق رینڈرز بھی سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق فون کا ڈیزائن زیادہ تر ’گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ جیسا ہی ہوگا، تاہم کنارے پہلے سے زیادہ گول اور کیمرا ماڈیول نیا پِل شیپ ڈیزائن کے حامل گا۔
Galaxy S25 Ultra vs Galaxy S26 Ultra. pic.twitter.com/YgkOSLL0zc
— Ice Universe (@UniverseIce) January 30, 2026











