سام سنگ آئندہ سال کے آغاز میں اپنی نئی فلیگ شپ سیریز ’گلیکسی ایس 26‘ پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
فوربز کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئندہ برس جنوری کے وسط سے آخر تک ہونے والے ’گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ‘ میں ’ایس 26 الٹرا‘ سمیت ’ایس 26‘ سیریز کے دیگر موبائل فونز لانچ کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے ’ایس 25‘ سیریز کے مقابلے میں ’ایس 26‘ سیریز نمایاں تبدیلیاں رکھتی ہے۔
لوکل اے آئی کی بہتر کارکردگی
’سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا‘ کا سب سے اہم فیچر اس کی لوکل مصنوعی ذہانت(اے آئی) صلاحیتوں میں نمایاں بہتری ہے۔
توقع ہے کہ نیا فون نہ صرف زیادہ تیز رفتار پروسیسنگ فراہم کرے گا بلکہ اس کے چپ سیٹ میں اے آئی ٹاسکس کے لیے اضافی آپٹمائزیشن بھی شامل ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق ’سام سنگ‘ ’پریپلیکسٹی اے آئی‘ کو ’بکسبائے‘ اور ’گلیکسی اے آئی‘ میں ضم کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔ اگرچہ یہ فیچر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی صورت میں پرانے ماڈلز میں بھی دستیاب ہو سکتا ہے لیکن نئے فون میں اس کا استعمال زیادہ تیز ہوگا۔
فاسٹ چارجنگ
سمارٹ فونز میں تیز رفتار چارجنگ کے خواہشمند صارفین کے لیے یہ خبر خوشی کا باعث ہے کہ ’گلیکسی ایس 26 الٹرا‘ میں چارجنگ کی رفتار ’ایس 25‘ کی 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سے بڑھ کر 60 واٹ وائرڈ چارجنگ تک پہنچ سکتی ہے۔
’سام سنگ‘ کے ون یو آئی کوڈ میں ’سپر فاسٹ چارجنگ‘ کی موجودگی اس تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

چونکہ ’سام سنگ‘ اپنی کوئی خصوصی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتا اس لیے غالب امکان ہے کہ یہ کوڈ یو ایس بی پاور ڈیلیوری کے اگلے درجے یعنی 60 واٹ چارجنگ کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔
سال 2026 میں سمارٹ فون بیٹریوں میں نئی کیمسٹری بھی متعارف ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایپل اور سام سنگ دونوں سلیکان کاربن بیٹریز کا استعمال شروع کر سکتے ہیں جس سے بیٹری کا سائز کم جبکہ گنجائش میں اضافہ ممکن ہوگا۔
نیا کیمرہ
سمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں اپنے کیمروں کی طاقت اور لچک پر مسلسل زور دیتی ہیں۔ یہ وہ شعبہ ہے جہاں بہتری عام صارف کو بھی فوراً محسوس ہو جاتی ہے اور کیمرہ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری پورے فون پورٹ فولیو میں استعمال کی جا سکتی ہے۔
’گلیکسی ایس 26 الٹرا‘ کے مین کیمرے میں نئے ہارڈویئر کی توقع کی جا رہی ہے۔













