یہ سنہ 2016 کی بات ہے جب کورین ٹیکنالوجی کمپنی ’سام سنگ‘ کو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی وجہ کمپنی کے ’گلیکسی نوٹ 7‘ فونز میں بیٹری کے پھٹنے اور آگ لگنے کے متعدد واقعات تھے۔
یہاں تک کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز نے ان فونز پر پابندی عائد کر دی تھی اور مسافروں کو جہاز پر لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔
مزید پڑھیں
-
سام سنگ کا سب سے پتلا فون، گلیکسی ایس 25 کے خاص فیچرزNode ID: 889663
آخرکار کمپنی کو لاکھوں ڈیوائسز واپس منگوا کر یہ ماڈل بند کرنا پڑا تھا۔ یہ واقعہ ٹیکنالوجی کی تاریخ کے سب سے بڑے ’ریکال‘ میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اب ایک بار پھر ’سام سنگ‘ کو اسی نوعیت کے مسئلے کا سامنا ہے مگر اس بار معاملہ ایک سمارٹ رنگ سے جڑا ہے۔
برطانیہ کے ایک شہری ڈینیئل روٹر نے حال ہی میں بتایا ہے کہ وہ ایک ٹیک سمٹ کے بعد ہوائی سے واپس سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے انگلی پر ’سام سنگ گلیکسی رنگ‘ پہن رکھا تھا۔‘
’گلیکسی رنگ‘ ایک سمارٹ انگوٹھی ہے جو نیند، دل کی دھڑکن اور دیگر صحت کے متعقلہ اعداد و شمار پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم پرواز سے عین پہلے ڈینیئل روٹر کی انگوٹھی کی بیٹری پھول گئی اور انگوٹھی ان کی انگلی میں پھنس گئی۔
Ahhh…this is…not good.
My Samsung Galaxy Ring’s battery started swelling. While it’s on my finger . And while I’m about to board a flight
Now I cannot take it off and this thing hurts.
Any quick suggestions @SamsungUK @SamsungMobileUS? pic.twitter.com/LOO1kSlQUw
— Daniel (@ZONEofTECH) September 29, 2025
ڈینیئل ایک مشہور یوٹیوبر ہیں اور ’زون آف ٹیک‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا ’میری سام سنگ گلیکسی رنگ کی بیٹری پھولنے لگی ہے۔ وہ بھی اس وقت جب میں نے اسے انگلی میں پہن رکھا ہے اور میں جہاز میں سوار ہونے والا ہوں۔ اب یہ نکل ہی نہیں رہی اور درد بھی کر رہی ہے۔‘
اس واقعے کے باعث انہیں پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا اور مزید سفر مؤخر کرنا پڑا۔ بعدازاں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے برف اور خصوصی لُبریکینٹ استعمال کر کے انگوٹھی اتاری۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا ’مجھے اس وجہ سے بورڈنگ سے انکار کر دیا گیا۔ تقریباً 47 گھنٹے بیتے اور اب ایک رات کے لیے ہوٹل لینا پڑا، کل واپس گھر پہنچوں گا۔‘
Update #2
Finally got home after way over 50h of flying/travelling
Samsung reached out to me:
- refunded me for my overnight hotel
- booked me a car to get me home this morning
- collected the ring from me, for further investigationMy finger is also doing well, aside from… https://t.co/40c7l6MASV pic.twitter.com/xSSDc7Dz7J
— Daniel (@ZONEofTECH) September 30, 2025
ڈینیئل نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ کبھی سمارٹ رنگ استعمال نہیں کریں گے۔ ان کا خیال تھا کہ بیٹری کے پھولنے کی ممکنہ وجوہات میں نمکین پانی، ہوائی کا درجہ حرارت، یا پھر پہلے سے خراب بیٹری پرفارمنس شامل ہو سکتی ہیں۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’یہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اگلی جنریشن میں ایمرجنسی ریموول سسٹم لازمی ہونا چاہیے۔‘
بعدازاں ڈینیئل نے بتایا کہ ’سام سنگ‘ نے ان کے قیام کے اخراجات ادا کیے، نئی سواری کا انتظام کیا اور خراب انگوٹھی کو تحقیقات کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔
Looks like this is the 3rd affected unit https://t.co/Bq96nMvd8m
— Daniel (@ZONEofTECH) October 1, 2025
سام سنگ نے اپنے بیان میں کہا ’ہمارے صارفین کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ یہ ایک نہایت نایاب واقعہ ہے اور ہم براہِ راست مسٹر روٹر سے رابطے میں ہیں تاکہ اس ڈیوائس کی جانچ کی جا سکے۔‘
ڈینیئل نے ایک اور متاثرہ صارف کی پوسٹ ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بظاہر تیسرا خراب یونٹ ہے۔‘
کمپنی کی ویب سائٹ پر یہ بھی درج ہے کہ اگر انگوٹھی پھنس جائے تو صابن والے پانی سے ہاتھ دھو کر آہستہ آہستہ گھمانے کی کوشش کریں یا ہاتھ کو دل کی سطح سے اوپر رکھیں تاکہ سوجن کم ہو۔ اگر اس سے بھی مسئلہ حل نہ ہو تو کسی طبی ماہر سے انگوٹھی کٹوانے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
![]()











