Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب ’دھورندھر‘ کے سٹار اکشے کھنہ سے کنگنا رناوت نے فلرٹ کرنے کی کوشش کی

اکشے کھنہ کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار اُن کی شخصیت کے بارے میں ایک جیسی رائے رکھتے ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
’کافی وِد کرن‘ کے شو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہے جس نے اداکار اکشے کھنہ کی شخصیت کے ’ریزرو‘ رہنے کے پہلو پر روشنی ڈالی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق وائرل ویڈیو کلپ کافی پرانا ہے جس میں حال ہی میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اکشے کھنہ کا ذکر ہے۔
’دھورندھر‘ فلم میں منفی کردار ادا کرنے کے بعد اپنی اداکاری کے لیے شہ سرخیوں میں رہنے والے اکشے کھنہ کے بارے میں اداکارہ کنگنا رناوت اس ویڈیو کلپ میں بتا رہی ہیں کہ وہ خود کو بہت محدود یا ’ریزرو‘ رکھتے ہیں۔
کنگنا رناوت کے مطابق ایک بار انہوں نے اکشے کھنہ سے فلرٹ کرنے کی کوشش کی تھی۔

کنگنا رناوت نے اکشے کھنہ کے نظرانداز کیے جانے کا واقعہ سنایا

یہ لمحہ ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 3 کا ہے جب کنگنا رناوت، اداکار انیل کپور اور سنجے دت کے ساتھ شو میں نظر آئیں۔ گفتگو کے دوران میزبان کرن جوہر نے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی ایسے شخص کے فلرٹ کرنے کی کوشش کی ہے جس نے اُن کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا ہو۔
اس سوال کے جواب میں کنگنا رناوت نے اکشے کھنہ کا نام لینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے اُن سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن اُنہوں نے کبھی جواب نہیں دیا۔ وہ بات نہیں کرتے، وہ کسی سے بات نہیں کرتے۔‘
اداکار انیل کپور نے مزاحیہ انداز میں کنگنا کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’ہاں، کنگنا نے مجھے کہا کہ یار! یہ میری طرف دیکھتا ہی نہیں ہے۔‘
گزشتہ برسوں میں اکشے کھنہ کے کام کرنے والے کئی ساتھی اداکاروں نے سیٹ پر اُن کی ’لیے دیے‘ رہنے والی شخصیت میں بات کی ہے۔ خود کو محدود رکھنے کے لیے مشہور اداکار شاذ و نادر ہی چھوٹی موٹی باتوں کی طرف توجہ نہیں دیتے اور اپنے کام سے کام رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اکشے کھنہ 29 سال بعد سنی دیول کے ساتھ کام کریں گے۔ فائل فوٹو: سکرین گریب

اکشے کھنہ کے لیے آگے کیا ہے؟

فی الوقت اکشے کھنہ ہدایت کار آدتیہ دھر کی تھرلر فلم دھورندھر میں اپنی اداکاری کے لیے ناقدین اور مداحوں کی تعریف سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ فلم میں انہوں نے رنویر سنگھ، ارجن رامپال، سنجے دت، آرمادھاون اور دیگر اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔
اکشے کھنہ فلم ’مہاکالی‘ کے ساتھ تیلگو انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فلم میں اکشے شکراچاریہ کا کردار ادا کریں گے۔
وہ سنی دیول کے ساتھ نیٹ فلکس کے کورٹ روم ڈرامہ ’اِکا‘ میں بھی نظر آئیں گے جو 29 سال بعد ایک ساتھ کام کریں گے، دونوں نے آخری بار ’بارڈر‘ فلم میں ساتھ کام کیا تھا۔

 

شیئر: