Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی پاکستان اور افغانستان میں امدادی مہم جاری

افغان صوبے خوست میں پناہ گزینوں میں غذائی اشیا تقسیم کی گئیں (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان امدادی مرکز نے پاکستان اور افغانستان میں موسم سرما کے حوالے سے امدادی اشیا تقسیم کی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی امدادی ایجنسی کی جانب سے مختلف ملکوں میں ضرورت مند افراد اور خاندانوں میں امدادی اشیا کی تقسیم کی مہم جاری ہے۔
مرکز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم سرما کے حوالے سے 1800 مختلف اشیا تقسیم کی گئیں۔
تقسیم کی جانے والی امدادی اشیا سے 12 ہزار 894 افراد نے فائدہ اٹھایا جو سیلاب اور سرد موسم کی وجہ سے متاثر تھے۔ تقسیم کی جانے والی اشیا میں گرم کپڑے، کمبل وغیرہ شامل تھے۔

بلوچسپتان اور کے پی کے میں امدادی اشیا سے 12 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا (فوٹو، ایس پی اے)

 افغانستان کے صوبے خوست میں پناہ گزینوں کے لیے غذائی اشیا پر مشتمل 689 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
تقسیم کی جانے والی غذائی اشیا میں کھانے کا تیل، چاول، آٹا اور دیگر اجناس شامل تھیں جن سے 4 ہزار 134 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز ہمیشہ سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتا ہے۔
مرکز کی جانب سے ضرورت مند افراد میں غذائی اشیا کے علاوہ دوائیں اور دیگر اشیا ئے ضرورت تقسیم کی جاتی ہیں۔

شیئر: