Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم

علاقے کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے خیمے بھی تقسیم کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لیے  امدادی مہم جاری ہے۔ تقسیم کی جانے والی اشیا میں خیمے، کمبل ، کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر ضروریات کا سامان شامل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب میں امدادی مہم کے چوتھے مرحلے کے تحت خیرپور، جامشورو اور میٹیاری جبکہ صوبہ پنجاب کے علاقے بھاولنگر اور خانیوال میں 1620 غذائی اشیا کے کارٹن اور پیکٹس تقسیم کیے گئے جن سے 1620 افراد مستفیض ہوئے۔
مرکز کی جانب سے افغانستان میں 420 خاندانوں کے لیے جو ایران سے نقل مکانی کرنے کے بعد وطن پہنچے کے لیے غذائی اشیا پر مشتمل سامان تقسیم کیا گیا ۔ یمن کی کمشنری عدن میں مرکز کی ٹیموں نے کھجور کے 2350 کارٹن تقسیم کیے جن سے 14100 افراد مستفیض ہوئے۔

سوڈان میں  800 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز کی امدادی کارروائیاں سوڈان ، یمن ، شام ، چاڈ اور لبنان میں بھی جاری ہیں جہاں علاقے کی ضرورت کے مطابق اشیا تقسیم کی گئی جن میں اشیائے خورونوش کے علاوہ کمبل اور خیمے بھی شامل تھے۔

 

 

شیئر: