Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، پاکستان میں منگل 17 فروری کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 716 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 562 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 150 روپے کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 14 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 870 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں 90 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 920 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 75.30 ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: