Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ریزرو میں پہلی مرتبہ ’گولڈن جیکال‘ کی موجودگی ریکارڈ

ریزور میں فیلڈ سرویلنس کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز ریزور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ریاض ریجن کے ریزرو میں ’گولڈن جیکال‘ کی موجودگی ریکارڈ کی ہے، جو اتھارٹی کی جانب سے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قدرتی رہائش گاہوں کی پائیداری کے لیے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کی عکاس ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اتھارٹی نے بتایا ’ریزور میں فیلڈ سرویلنس کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے۔ مختلف مقامات پر 103 کیمرے نصب ہیں جن کا مقصد ماحول اور وہاں موجود جنگلی حیات کا تحفظ ہے۔
فیلڈ سرویلنس کیمروں کی مدد سے ریزرو میں گولڈن جیکال کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی جو کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو میں اس نوع کا پہلا تصدیق شدہ ریکارڈ ہے۔
کنگ عبدالعزیز رائل ریزور ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کے ترجمان عبدالعزیز الفریح کا کہنا ہے ’ریاض ریجن میں گولڈن جیکال کی موجودگی محض گزرگاہ کے طور پر نہیں بلکہ اس بات کی دلیل ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے جاری منصوبوں کے باعث جنگلی حیات یہاں پروان چڑھ رہی ہے اور انہیں فطری ماحول میسر آرہا ہے۔‘
 رائل ریزور میں سائنسی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جنگلی حیات کے لیے فطری ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

 

شیئر: