سعودی رائل ریزرو میں شہد کی مکھیوں کی افزائش کا پانچواں سالانہ سیزن
اس اقدام سے مقامی کمیونیٹی کو بااختیار بنایا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو 2026 کے لیے شہد کی مکھیوں کی افزائش کے پانچویں سالانہ سیزن کا افتتاح کیا ہے۔
اس اقدام سے مقامی کمیونیٹی کو بااختیار بنایا جائے گا جبکہ نیچر ریزرو کے اندر شہد کی مکھیوں سے متعلق قواعد و ضوابط کا اطلاق کیا جا سکے گا۔
اس افتتاح کے ذریعے امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، دیرپا ماحولیاتی طریقِ عمل اور شہد کی مکھیوں کی افزائش کرنے والوں کے لیے معاشی فوائد کے مقاصد کو سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سال جس سیزن کا افتتاح ہوا ہے اس کے تین بنیادی ادوار ہیں جو بہار میں کھلنے والوں پھولوں، اکیشیا اور سِدر میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
ہر دور کی ابتدائی تاریخ، اس مرحلے کے لیے دراخواستیں جمع کرانے اور سیزن میں شریک ہونے کی حتمی تاریخ بھی مقرر کی گئی ہے۔

اتھارٹی نے شہد کی مکھیوں کی افزائش کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ سیزن کی تفصیلات کا اچھی طرح جائزہ لیں اور اس سلسلے میں ہونے والے ورچوئل اجلاسوں میں آئیں تاکہ منظور شدہ قواعد و ضوابط کے تحت وہ اس ایونٹ میں شریک ہو سکیں۔
شہد کی مکھیوں کی افزائش کا سیزن ایکو ٹورزم کے فروغ کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو ریزرو کے خوبصورت اور شفاف ماحول کو آ کر دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے۔
اس طرح اس سیزن کو ٹورزم کے ایک منفرد مرکز کی حیثیت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔

91 ہزار 900 سکوائر میٹر پر پھیلا ہوا امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو، مملکت میں دوسرا ایسا رائل ریزرو ہے جو محفوظ کہلائے جانے والے علاقوں کی حدود میں واقع ہے۔
یہ جنگلی حیات، نباتات اور دیگر درختوں کا مسکن ہے جس کے اندر تاریخ اور ورثے سے متعلق کئی قدیم سائٹس آتی ہیں۔
