سعودی خاتون کا خواب پورا، کمیکل سے پاک کھجور کی ’گٹھلیوں سے صابن‘ بنا لیا
الاحساء کے پام وِلیج میں ہونے والی سرگرمیوں نے کھجور کے درخت اور کھجور سے بننے والی نئی مصنوعات کو بنانے کا موقع فراہم کیا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گھریلو صنعت میں کام کرنے والی فیمیلیز نے بغیر ملاوٹ کے بننے والی ہائی کوالٹی قدرتی مصنوعات کو بنانے میں منفرد مقام حاصل کیا ہے جس سے خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
ان میں سے ایک شاندار مقامی برینڈ ’افراح سیون کیئر‘ ہے جسے افراح الحربی نے بنایا کیا ہے۔ انہوں نے ایک مخصوص کھجور صابن تیار کیا ہے جو سکری کھجور کی شکل جیسا ہے۔
یہ پروڈکٹ سکری کھجور کی گھٹلی اور پام آئل سے تیار کردہ ہے جو کے کسی بھی کیمیکل سے پاک بالکل ایک خالص چیز ہے۔
یہ ایسے بچوں اور افراد کے لیے مخصوص صابن ہے جو کمرشل طور پر بننے والے صابن سے اپنی حساس جِلد کو متاثر کرواتے ہیں۔
الحربی نے بتایا کہ انہیں کھجور کی گھٹلی سے صابن بنانے کا خیال 13 سال قبل آیا جب وہ ایکزیما کے شکار اپنے بچوں کے لیے کوئی متبادل صابن ڈھونڈ رہی تھیں۔
وقت کے ساتھ یہ خیال ایک پروڈکٹ بن گیا جسے ایونٹ میں دکھایا جا رہا ہے۔
فراح الحربی نے مزید بتایا کہ پام ولیج میں وہ نیشنل سینٹر فار پامز اینڈ ڈیٹس کے تعاون سے شامل ہیں جس کی مدد سے وہ اپنے پروڈکٹ یہاں آنے والے افراد اور خریداروں کے سامنے پیش کر رہی ہیں جبکہ دیگر نمائشوں میں بھی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھجور کے درخت نے انہیں کامیابی کے بڑے مواقع فراہم کیے جہاں وہ اپنے خیال کو عملی شکل دے سکتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کامیابی کا راستہ نئے تخلیقی خیالات پر عمل کرنے سے آتا ہے۔
الاحساء میں نیشنل سینٹر فار پامز اور ڈیٹس کے زیراہتمام جاری پام ولیج میں مملکت بھر سے فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ اس سے کسانوں اور مقامی پروڈیوسرز کو اپنی کھجوریں اور دیگر مصنوعات فروخت کرنے کا قیمتی موقع مل رہا ہے۔