’بسطہ خیر سعودی عرب 2026‘ میں حدود شمالیہ کی خواتین کا ہنر اجاگر
عرعر میں سوشل ڈیویلپمٹ بینک (ایس ڈی بی) کے تعاون سے حدود شمالیہ ریجن میونسپیلٹی کے زیراہتمام شروع کیے جانے والے پروگرام ’بسطہ خیر سعودی عرب 2026‘ نے شمالی خواتین کی دستکاری کو نمایاں کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ایونٹ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام تک جاری رہے گا۔
چرخہ اور تکلا سدو کی بُنائی میں استعمال ہوتا ہے جس سے کپڑا بنانے سے پہلے دھاگہ بنایا، گھمایا اور کھینچا جاتا ہے۔ یہ ایک محنت طلب کام ہے جو خواتین ماضی میں صبح سے شام تک کرتی تھیں۔
اُون اور اونٹ کے بالوں کی بُنائی کیے جانا ایک قدیم روایتی ہنر والا کام ہے جو مقامی سطح پر ملنے والے وسائل سے کیا جاتا ہے۔
خاص طور پر حدود شمالیہ میں رہنے والی خواتین سدو کی چٹائیاں اور دیگر سامان اُون بُن کر بناتی تھیں۔
اس تقریب میں شریک شرکاء نے رمضان کا حصہ بننے والے روایتی کھانوں کو پیش کیا اور اس کے ساتھ مقامی مصنوعات کو بھی دکھایا گیا جس میں ہاتھ سے بنائے گئے فن پارے شامل تھے۔
اس کے علاؤہ ثقافتی اور فنی پرفارمنیس نے حدود شمالیہ کی قومی پہچان اور ثقافتی ورثے کو نمایاں کیا۔
اس ایونٹ میں بچوں کے لیے بھی تفریحی پروگرام پیش کیے گئے جس سے شرکاء کو شاندار تجربہ حاصل ہوا۔

اس پروگرام کا مقصد سٹریٹ وینڈرز اور کام کرنے والے خاندانوں کو معاونت فراہم کرنا ہے جس سے وہ ایک محفوظ ماحول میں اپنی پروڈکٹس دکھا سکتے ہیں۔
اس سے مقامی معیشت مضبوط ہوتی ہے، روزگار کے مواقعے پیدا ہوتے ہیں اور کاروبار کے ماحول کو فروغ ملتا ہے۔