Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا ترک صدر اور سوڈانی آرمی چیف سے خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال

اردغان نے مملکت کو نشانہ بنانے پر ایرانی جارحیت کی مذمت کی (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں فوجی کشیدگی اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی پر اثرات کے بارے میں اتوار کے روز ترک صدر رجب طیب اردغان سے گفتگو کی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اردغان نے مملکت کو نشانہ بنانے پر ایرانی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور استحکام کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی حرکت کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ مملکت کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
شہزادہ محمد کو سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح البرہان کا بھی فون موصول ہوا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور البرہان نے سعودی عرب کے خلاف ایرانی جارحیت کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔

 

شیئر: