قطر نے دو ایرانی جنگی جہاز گرا دیے: وزارتِ دفاع
قطر نے گرائے گئے سخوئی ایس یو 24 جہازوں کے پائلٹوں کے بارے میں نہیں بتایا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
دوحہ میں وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کی فضائیہ نے پیر کو ایران سے آنے والے دو طیاروں کو مار گرایا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل دوحہ نے کہا تھا کہ ایران نے اس کی گیس تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
وزارت دفاع نے کہا کہ ’قطر کی فضائیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران سے آنے والے دو (ایس یو24) طیاروں کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا۔ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے سات بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا، اور قطری فضائیہ اور قطر کی بحریہ افواج کے پانچ ڈرونز کو بھی ناکام بنا دیا جنہوں نے آج ریاست کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔‘
قطر نے گرائے گئے سخوئی ایس یو 24 جہازوں کے پائلٹوں کے بارے میں نہیں بتایا۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی خلیجی ملک نے تین دن کی بمباری کے بعد پائلٹس والے ایرانی طیاروں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بتایا۔
قبل ازیں ایرانی حملوں کے بعد قطر کی سرکاری توانائی فرم نے بتایا کہ اس نے اپنی دو اہم گیس پروسیسنگ کے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداوار روک دی تھی۔
قطر کی وزارت دفاع نے دوحہ کے 80 کلومیٹر شمال میں فرم کے ساحلی گیس پروسیسنگ بیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ایرانی ڈرون نے ’قطر انرجی سے تعلق رکھنے والے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں توانائی کی سہولت کو نشانہ بنایا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’ایک اور ڈرون نے میسعید میں ایک پاور پلانٹ کے پانی کے ٹینک کو نشانہ بنایا۔‘ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ قطری دارالحکومت کے جنوب میں 40 کلومیٹر دور علاقے میں کیا گیا جو قطر کی قدرتی گیس کی پیداوار کے لیے ایک اہم مقام بھی ہے۔
وزارت دفاع نے کہا تھا کہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
