Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیردفاع کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔(فوٹو: ایس پی اے)
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بدھ کو دوحہ میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رسااں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔
قطر کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔ امیر قطر نے بھی سعودی قیادت کو تہنیتی پیغام دیا۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا جائزہ، علاقائی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ھشام بن عبدالعزیز بن سیف، قطری وزیر اعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

شیئر: