Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور قطر نے دفاعی صلاحیتوں سے متعلق بلومبرگ کی رپورٹ مسترد کردی

 ذمہ دارانہ صحافت اور سرکاری ذرائع سے معلومات کی اہمیت پر زور دیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات اور قطر نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں بلومبرگ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ان دعووں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
وام کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا’ امارات کی دفاعی صلاحیتں اور قومی سلامتی کا فریم ورک ’مستحکم’ اور’غیر متزلزل‘ ہے جبکہ شہریوں، رہائشیوں اور وزیٹرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔‘
 وزارت خارجہ نے واضح کیا بلومبرگ کی رپوٹ ملک کی دفاعی صلاحیتوں، تیکنیکی مہارت اور آپریشنل تیاری کی درست عکاسی نہیں کرتی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’امارات کے پاس متنوع، مربوط اور کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام موجود ہے جو ہر قسم کے فضائی حملوں کے خطرات سے موثر طریقے سے نمنٹے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘
اس میں طویل، درمیانے اور مختصر فاصلے کے نظام شامل ہیں جو ملکی فضائی حدود کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
’امارات کے پاس مضبوط سٹریٹیجک اسلحہ ذخائر موجود ہیں جو طویل مدت تک مسلسل اٹنرسپشن اور ردعمل کی صلاحیت کو یقینی بناتے ہیں۔‘ 
وزارت نے ذمہ دارانہ صحافت اور سرکاری ذرائع سے معلومات کی اہمیت پر زور دیا تاکہ عوام تاکہ غلط معلومات نہ پہنچیں۔
قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس نے بھی ایک بیان میں بلومبرگ کی اس رپورٹ کو مسترد کیا جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ قطر کے پاس پیٹریاٹ میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔
بیان میں کہا گیا’ قطری افواج کے پاس موجود ذخیرہ ختم نہیں ہوا۔ فوج بیرونی خطرات سے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
قطر نے خطے کی موجودہ صورتحال میں غیر مصدقہ معلومات کی اشاعت کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا اور خبر دار کیا کہ قانونی اقدامات سمیت تمام مناسب آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلومات کی درستی یقینی بنایا جا سکے۔

 

شیئر: