Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروٹین حاصل کرنے کے لیے کون کون سے پھل کھانے چاہییں؟

انار کو ’سُپرفوڈ‘ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے (فائل فوٹو: پِکسابے)
عام طور پر پھل زیادہ پروٹین حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ نہیں ہوتے، تاہم چند پھل ایسے بھی ہیں جو آپ کی پلیٹ میں کچھ پروٹین ضرور فراہم کر سکتے ہیں۔
جو پھل آپ کو پروٹین فراہم کر سکتے ہیں ان میں امرُود، ایواکاڈو، انار، خوبانی، کیوی فروٹ اور بعض دیگر پھل شامل ہیں۔
اس حوالے سے ویب سائٹ گُڈ ہیلتھ ڈاٹ کام کے مضمون کی تفصیل یہاں پیش کی جا رہی ہے۔
امرُود 
پروٹین کی مقدار: فی کپ 4.2 گرام
امرُود گرم علاقوں کا پھل ہے جو میکسیکو، وسطی امریکہ، کیریبین اور جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ اس میں پروٹین کی مقدار انڈے کی سفیدی سے بھی تھوڑی زیادہ ہوتی ہے۔
امرُود میں مالٹے کے مقابلے میں وٹامن سی چار گنا زیادہ ہوتا ہے، جو روزانہ کی ضرورت سے بھی زیادہ ہے۔
چونکہ امرود کی زیادہ تر غذائیت اس کے چھلکے میں ہوتی ہے، اس لیے آپ اسے چھیلے بغیر ثابت کھا سکتے ہیں۔
3. ایواکاڈو 
پروٹین کی مقدار: فی کپ 3 گرام
ایواکاڈو کا شمار پروٹین سے بھرپور پھلوں میں ہوتا ہے۔ ایک کپ ایواکاڈو میں قریباً آدھی مقدار بادام کے برابر پروٹین موجود ہوتی ہے۔
اس میں 22 گرام صحت مند ’مونو اَن سیچوریٹڈ فیٹ‘ (غیر سیرشدہ چکنائی یا صحت مند چکنائی) ہوتی ہیں جو دل اور دماغ کے لیے مفید ہے۔
ایک کپ ایواکاڈو روزانہ کی فائبر کی ضرورت کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے۔
4. انار 
پروٹین کی مقدار: فی کپ 2.9 گرام
انار کو تیار کرنے میں تھوڑی محنت درکار ہوتی ہے، لیکن اس کے بہت فائدے ہوتے ہیں۔ اس کے بیج کھانے کے قابل ہوتے ہیں جن میں کچھ مقدار میں پروٹین موجود ہوتی ہے۔
انار کو ’سُپرفوڈ‘ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء سوزش کم کرنے اور خلیوں کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
انار کھانے کے لیے بیجوں کو جِھلی اور چھلکے سے الگ کریں۔
خوبانی 
پروٹین کی مقدار: فی کپ 2.3 گرام
خوبانی دیکھنے میں آڑو جیسی نظر آتی ہے۔ اس کا ذائقہ ہلکا سا کھٹا میٹھا ہوتا ہے، جسے کچھ لوگ آڑو اور آلو بخارے کے ملاپ جیسا کہتے ہیں۔
خوبانی میں بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اسے نارنجی رنگ دیتا ہے۔ بیٹا کیروٹین آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے اور میکیولر ڈی جنریشن جیسی بیماری کے خلاف مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
خوبانی کا چھلکا کھانے کے قابل ہوتا ہے، اس لیے اسے چھیلنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اسے ثابت کھا سکتے ہیں۔
7. کیوی فروٹ 
پروٹین کی مقدار: فی کپ 2.1 گرام
کیوی ایک چھوٹا مگر طاقتور پھل ہے جو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای اور فولیٹ بھی ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام، نظامِ ہضم اور میٹابولزم کے لیے مفید ہیں۔
ایک کپ کیوی میں 5.4 گرام فائبر بھی ہوتا ہے۔
اگر آپ چاہیں تو اضافی فائبر کے لیے کیوی کو چھلکے سمیت کھا سکتے ہیں، ورنہ چھیل کر کاٹ لیں اور کھانے کا لُطف اٹھائیں۔

شیئر: