Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں حکومت کا اس مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’جس قدر ہو سکا ان مشکل حالات میں بھی عوام تک ریلیف پہنچائیں گے‘ (فائل فوٹو: اے پی پی)
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کے باوجود حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق اس مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعے کو ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے وعدے کے مطابق جس قدر ہو سکا، ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے۔
’خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے جس کے پاکستان کی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ بروقت پالیسی سازی، حکومت کی جانب سے بچت کے اقدامات اور مالی نظم و ضبط کی بدولت اس صورت حال سے احسن طور سے انسانی حد تک نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘
’وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ان اقدامات میں وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔‘
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت خام تیل کی ملکی ضرویات کے لیے مناسب مقدار میسر ہے۔
’وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کسی کو بھی حکومت کی جانب سے مقررکردہ قیمت سے زائد قیمت کی وصولی کی روک تھام یقینی بنا رہی ہیں۔‘ 

شیئر: