Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت

 کویت اردن، مصر قطر اور ترکیہ نے بھی حملوں کی مذمت کی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے سنیچر کو جنوبی شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا’ سعودی عرب اس صریح جارحیت اور اسرائیل کی جانب سے 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے۔‘
بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ’ وہ مداخلت کرے، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی رکوائے۔‘
اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعے کو کہا تھا کہ اس نے صوبہ سویدا میں دروز برادری پر ہونے والے مبینہ حملوں کے جواب میں جنوبی شام پر حملے کیے ہیں۔
بیان میں شام کے ساتھ  اظہار یکجہتی، اس کی خود مختاری کے تحفظ،علاقائی سالمیت، اتحاد کو برقرار رکھنے، اس کے اور برادر عوام کی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔
 کویت اردن مصر قطر اور ترکیہ نے بھی اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے بیان میں کہا’ یہ حملہ شام کی خود مختاری،علاقائی سالمیت، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘
ترکیہ نے بھی حملے کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری پر اسرائیلی حملوں رکوانے پر زور دیا۔

 

شیئر: