شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام اور الجزائر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال پر بات کی گئی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو شام کے ہم منصب اسعد حسن الشیبانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں کو مربوط کرنے پر بات کی گئی۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرخارجہ سے الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے میں خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی کئی۔
