Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات، ایرانی حملوں کی مذمت

ملاقات میں سٹریٹیجک تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں برطانوی ہم منصب یویٹ کوپر کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
یویٹ کوپر نے برطانیہ کی جانب سے مملکت اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف ایران کے صریح حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے حملوں کا نشانہ بننے والے ملکوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: