Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن اور عمان کے رہنماوں کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

عرب ملکوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی  پر زور دیا گیا ( فوٹو: سکرین گریب)
اردن کے شاہ عبداللہ ثانی اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے  منگل کو ٹیلی فونک رابطے میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کاررواوئیوں کے درمیان خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
 دونوں رہنماوں کے درمیان رابطے میں ایک ایسے معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جو جنگ کا خاتمہ کرے اور عرب ریاستوں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔
اردن کی پیٹرا نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ عرب خلیج کی سلامتی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے تحفظ اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
شاہ عبداللہ  نے علاقائی سلامتی کو فروغ  دینے کے لیے عرب ملکوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی  پر زور دیا  جبکہ کشیدگی میں کمی کےلیے عمان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
 اردن اور عمان ان دس ملکوں میں شامل ہیں جنہیں ایران نے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران کی ملٹری اور انفرا سٹرکچر پر حملے کئے، جس میں اس کے اہم رہنما ہلاک ہوئے۔ 
اردن اور عمان نے ایران کے خلاف امریکی قیادت میں کسی کاررواوئی میں حصہ نہیں لیا جبکہ جنگ سے پہلے عمان نے ایران کے جوہری پروگرام  پر امریکہ اور ایران کے درمیان مزاکرات کی میزبانی کی تھی۔

 

شیئر: